اسلم غوری 16

پیٹرولیم قیمتوں میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے، اسلم غوری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے کہاہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے۔ ترجمان اسلم غوری نے اپنے بیان میں کہاکہ ایک طرف پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ اور دوسری طرف بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری حکومتی بے حسی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت آئی ایم ایف کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہے۔

اسلم غوری نے کہاکہ حکمران آئے روز عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر اپنی شاہ خرچیوں کو پورا کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عوام کے خون پسینے کی کمائی سے حکمران عیاشیوں میں مصروف مگرغریب کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ اسلم غوری نے کہاکہ ایک سیاسی جماعت کے دھرنوں کے باوجود قیمتوں میں اضافہ حکومتی ہٹ دھرمی ہے۔انہوںنے کہاکہ مہنگائی میں اضافہ پر عوامی پریشانیوں کی حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں