لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری ان آرٹس / سائنس پارٹ ون اور پارٹ ٹوسالانہ2022ء اور بی اے /بی ایس سی پارٹ ٹو (سپیشل کیٹگری ) سالانہ 2022ء کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر دیکھی جا سکتی ہے۔
