انستھیزیا سپیشلسٹ

پنجاب کے 37 ہسپتال بغیر انستھیزیا سپیشلسٹ ڈاکٹر کے بغیر کام کر رہے ہیں

سلیمان چودھری سے

لاہور: پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں اپریشن سے پہلے مریضوں کو بے ہوش کرنے والے ڈاکٹروں کی شدید قلت پائی جاتی ہے تمام تر دعووں کے باوجود بھی سرکاری ہستپالوں میں انستھیزیا سپیشلسٹ کی بھرتی نہ ہو سکی پنجاب کے 20 اضلاع کے 37 ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں ایک بھی انستھیزیا سپشلسٹ موجود نہیں انستھیزیا سپشلسٹ ایسے ڈاکٹر ہوتے ہیں جو کہ آپریشن سے قبل مریض کو میڈیکل طور پر فٹ قرار دیتے ہیں اور ان کو بے ہوشی کے دوائی دیتے ہیں مگر پنجاب میں کچھ عرصہ سے ان سپشلسٹ ڈاکٹروں کی شدید کمی پائی جاتی ہے پنجاب کے چھ ٹراما سنٹرز میں حادثات کا شکار افراد کے آپریشن کے لیے کوئی بھی بے ہوشی کا ڈاکٹر موجود نہیں ہے انستھیزیا سپیشلسٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان ہسپتالوں میں اپریشن کا عمل متاثر ہو رہا ہے ۔
 انستھیزیا سپیشلسٹ
ٹی ایچ کیو فورٹ عباس میں2،ٹی ایچ کیو کلور کوٹ 2، ٹراما سنٹر کلور کوٹ ایک ،ٹی ایچ کیو چوسیداں اور ٹراما سنٹر کلر کہار میں دو دو سیٹیں خالی پڑی ہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال چینوٹ 6، گورنمنٹ جنرل ہسپتال فیصل آباد، ٹی ایچ کیو کھڑانوالہ ، جلال پور جٹاں اور کوٹلہ ارب علی خان کھاریاں میں آیک ایک سیٹ خالی ہے ٹی ایچ کیو سرائے عالمگیر 2، ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈنگہ 3، ٹی ایچ کیو ہسپتال سٹی جھنگ 1، ٹی ایچ کیو پنڈ دادنخآن، ٹی ایچ کیو سوہاوہ ٹراما سنٹر ڈی ایچ کیو ہستپال خانیوال میں دو ، دو سیٹیں خالی پڑی ہیں۔ٹی ایچ کیو نور پور تھل، ٹی ایچ کیو چوبارہ ، ٹی ایچ کیو ہسپتال تھل میں دو ، دو ٹی ایچ کیو ہسپتال فتح ،پور3، ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ سلطان دواور ٹراما سنٹر مخدوم علی دنیا پور ایک ، ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال 2 ٹی ایچ کیو سٹی ہسپتال منڈی بہاالدین اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کالا باغ میں ایک ایک ، ٹی ایچ کیو حویلی لکھا 2، ٹی ایچ کیو رینالہ خورد 1،

ٹی ایچ کیو روجھان 2، اور ٹی ایچ کیو گوجر خان میں آیک ٹی ایچ کیو شاہ پور 2، ٹی ایچ کیو بھیرہ 2، ٹی ایچ کیو ساہیوال 1، ٹی ایچ کیو بھاگٹانوالہ میں ایک ، ٹی ایچ کیو 46 شمالی ، ٹی ایچ کیو پیر محل میں ایک ایک اور ٹراما سنٹر وزیر آباد میں ڈو سیٹٰں خآلی پڑی ہیں۔حکومت نے انستھیزیا سپشلسٹ ڈاکٹروں کے لیے 5 ہزار رویے فی آپریشن خصوصی الاؤنس دینے کی منظوری دی ہے اور دو سالہ ڈپلومہ کورس کرو ا کے نئےٹرینڈ انستھیزیا سپیشلسٹ بنائے جائیں گے۔