مکوآنہ(رپورٹنگ آن لائن)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب بھر نے تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات کے نگران عملے کے معاوضے میں اضافہ کر دیا ہے۔سنگل شفٹ کا معاوضہ 660 سے بڑھا کر 800روپے جبکہ ڈبل شفٹ پر کام کرنے والے نگران عملے کا معاوضہ 850روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس وقت میٹرک کے امتحانات شروع ہونے میں صرف ایک روز باقی رہ گیا ہے لیکن تعلیمی بورڈ لاہور کو نگرانی عملہ کی مد میں ساڑھے سات ہزار افراد کی کمی کا سامنا ہے۔
