فیاض الحسن چوہان

پنجاب ، خیبر پختوانخواہ میں حکومت کے خواب دیکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑیگی’ فیاض الحسن

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختوانخواہ میں حکومت کے خواب دیکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی،پی ڈی ایم کے نا اہل ٹولے کے پاس نہ ہمت اور نہ تحریک عدم اعتماد کیلئے عددی اکثریت ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس صرف کھوکھلے نعرے ہیں، عدم اعتماد لانا ان کے بس کی بات نہیں،یہ انتخابات سے بھاگتے ہیں کیوں کہ اب عوام کے ووٹ سے کبھی منتخب نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار کے بھوکے امپورٹڈ حکمرانوں کو ملک کی کوئی فکر نہیں،ملک مہنگائی ، بیروزگاری اور بدامنی میں ڈوبا ہوا ہے،صرف آٹھ ماہ میں اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ 9.75 سے 16 پر پہنچ گیا،یہاں سے لندن جانے والے 80فیصد بند شریانوں کے ساتھ یورپ فتح کرنے نکلے ہوئے ہیں۔