پرائز بانڈز 157

پرائز بانڈز کیش کروانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن)حکومت کی جانب سے بند کیے گئے 40 ہزار، 25 ہزار، 15 ہزار اور ساڑھے 7 ہزار کے پرائز بانڈز کی واپسی کی مہلت میں توسیع کا امکان ہے ،حکومت کی جانب سے پرائز بانڈز کی واپسی کیلئے 30 ستمبر2021 کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ بینکنگ ذرائع کے مطابق بند ہونے والے پرائز بانڈز کو کیش کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا امکان ہے اور پرائز بانڈز کیش کرنے والوں کو رواں سال کے آخر تک سہولت دی جاسکتی ہے۔

اس سے قبل بھی حکومت کی جانب سے پرائز بانڈز کی واپسی کی مہلت میںتوسیع دی جاچکی ہے اور 15 ہزار روپے کے پرائز بانڈزکی واپسی کی آخری تاریخ 30 جون، 25 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ 31 مئی مقرر کی گئی تھی اوران تینوں بانڈز کی واپسی کی تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع کی گئی تھی۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ حکومت پرائز بانڈز ان کیش یا پریمیم بانڈز سے تبدیل کروانے کے لئے انہیں مزید مہلت دے، کیونکہ کرونا وبا ء کے باعث ان کا اتنی جلدی سفر کرنا ممکن نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں