ڈاکٹر مسعود شیخ

پاک فوج کی کامیابی پر جی سی ڈے اے کی دعائیہ تقریبات ۔ سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا پاکستان پر احسان صدیوں یاد رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر مسعود شیخ

یوم تشکر معرکہ  حق وباطل

لاہور( پریس ریلیز) پاک فوج کے ہوابازوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ ڈاکٹر اسد عباس شاہ۔
مودی سرکار اب کبھی میلی انکھ سے بھی پاکستان کو دیکھنے کی جرات نہ کر سکے گی۔ڈاکٹر جاوید ممتاز۔ڈاکٹر رانا رفیق

جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام  ہیڈ افس شادمان میں جنرل باڈی میٹنگ کا اجلاس ہوا جس میں حالیہ دنوں  میں پاک فوج کی جوابی کاروائی کو سراہتے ہوئے جی سی ڈی ا ے کے صدر ڈاکٹر مسعود شیخ نے کہا کہ جذبہ شہادت سے سرشار پاک فوج کے ہوابازوں نے ہندوستان کا غر ورخاک میں ملادیا اور مودی کے سارے دعوے غلط ثابت ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل حافظ سید عاصم منیر کی سربراہی میں وہ معرکہ سرکیا کہ ہندوستان تو کیا دنیا کا کوئی بھی ملک پاکستان کو میلی انکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ اس عسکری برتری کے بعد اب پاکستان دنیا کی سپر پاورز کی نظروں میں بھی اچکا ہے۔اور رافیل طیارہ بنانے والی کمپنی بھی سوچ رہی ہوگی کہ اچھا طیارہ اناڑیوں کے ہاتھ دے کر دنیا بھر میں کمپنی کی ساکھ کو بھی گندا کروا لیا۔

ڈاکٹر مسعود شیخ نے کہا کہ حق و باطل کی اس جنگ کے سپہ سالار جنرل حافظ سید عاصم منیر نے قوم پر وہ احسان کیا جس کی مثالیں کئی صدیوں تک دی جاتی رہیں گی۔ اس معرکہ کی برتری کے بعد بھارت پانی کی بندش اور جموں و کشمیر سمیت کئی معاملات کے حوالے سے نئی حکمت عملی بنانے پر مجبور ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر سید اسد عباس شاہ نے کہا کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے ۔

اب بھارت اپنی تذلیل کروانے کے بعد اپنی اوقات کو پہچھانے گا اور دوبارھ ایسی جرات نہیں کر پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی طاقت ور ترین ارمی کے طور پر اپنا لوہا منوانے میں کامیاب ھوگئ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ RSS کی سوچ کے حامل مودی کے بین الاقوامی امن کو خطرہ میں ڈال دیا تھا۔ پاکستان کی بروقت کاروائی سے یہ خطرہ بھی ٹل گیا۔

جی سی ڈے اے کے سیکٹری ڈاکٹر جاوید ممتاز نے کہا کے ہم نے اپنے تمام صوبائی اور مرکزی دفاتر میں یوم تشکر کےحوالے سے  اور پاکستان کے مستقبل کو بہتریں بنانے کیلئے دعائیں کروائی۔ڈائیریکٹر پبلک ریلیشن جی سی ڈی اے چوہدری تعظیم سلیم گجر نے بھی خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کی جوابی کاروائی کو بھر پور طریقے سے خراج تحسین پیش کیا۔ جنرل باڈی میٹنگ سے ڈاکٹر رانا رفیق۔ ڈاکٹر علی۔ ڈبکٹر عدنان۔ ڈاکٹر عارف اور ڈائیریکٹر پبلک ریلیشن چوہدری تعظیم گجر نے بھی خطاب کیا۔