اسٹورٹ براڈ 14

پاکستان کمزور ٹیم ہے، انگلینڈ کو 0ـ3 سے جیتنا چاہیے، اسٹورٹ براڈ

لندن (رپورٹنگ آن لائن)انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے پاکستان کو کمزور ٹیم قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو کے دوران اسٹورٹ براڈ نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں بابر اعظم اور محمد عباس جیسے کھلاڑی ہیں لیکن وہ ایک کمزور ٹیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بہت اچھی ٹیم نہیں ہے اور انگلینڈ کو با آسانی اسے ٹیسٹ سیریز میں 0ـ3 سے شکست دینی چاہیے۔دوسری جانب سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے بھی پیشگوئی کی ہے کہ انگلینڈ پاکستان کو 0ـ3 سے شکست دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں