بگ بیش لیگ 15

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر بابر اعظم زخمی ہوگئے، میچ سے آؤٹ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر بابر اعظم زخمی ہونے کے باعث سلیکٹ الیون کے خلاف 3 روزہ میچ سے آؤٹ ہوگئے۔

بابر اعظم کو بیٹنگ کے دوران دائیں ہاتھ پر گیند لگی تھی، ٹیم آفیشلز کے مطابق بابراعظم کو ڈاکٹر کے مشورے پر بقیہ میچ کے لیے آرام دے دیا گیا ہے۔کپتان بابراعظم 17 اگست کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے سلسلے میں کھیلے جارہے سلیکٹ الیون کے خلاف 3 روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم دوسرے روز پہلی اننگز میں 238 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، میزبان ٹیم کو 67 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں