د بئی(رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ کرکٹ شائقین چیمپئنز ٹرافی کے بڑے مقابلے کے لیے بے تاب ہیں،، چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کے لئے اعزاز ہے اور ہم ہر ٹیم کو کھلے دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ عرب امارات کے کرکٹ بورڈ کے سربراہ وآئی سی سی ایسوسی ایٹس ممبر کمیٹی کے چیئرمین مبشر عثمانی سے ملاقات میں کیا ۔
ملاقات میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پا کستان اور یو اے ای میں کرکٹ کے فروغ کیلئے مزید اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے حوالے سے بات چیت کی اور سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن پراجیکٹس پر پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔پاکستان چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ محسن نقوی نے کہا پاکستان پر امن ملک ہے اور پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتی ہے۔
محسن نقوی نے کہا سکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ کرکٹ شائقین چیمپئنز ٹرافی کے بڑے مقابلے کے لیے بے تاب ہیں تمام ممالک کو سٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول اور سکیورٹی دی جائے گی۔ محسن نقوی کا کہناتھا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کے لئے اعزاز ہے اور ہم ہر ٹیم کو کھلے دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا ہم نے کرکٹ اور سیاست کو الگ الگ رکھنا ہے ۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد اور ایڈوائزر سلمان نصیر بھی اس موقع پر موجود تھے