فاطمہ ثنا 16

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء سری لنکا سے انگلینڈ روانہ

کولمبو(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء سری لنکا سے انگلینڈ روانہ ہو گئیں۔

فاطمہ ثناء دی ہنڈریڈ میں برمنگھم فیونکس کی نمائندگی کریں گی، وہ دی ہنڈریڈ کھیلنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر ہیں، سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں فاطمہ ثناء نے پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت کی۔

واضح رہے دی ہنڈریڈ کی وجہ سے فاطمہ ثناء سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز نہیں کھیل رہیں۔ٹی ٹوینٹی سیریز میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت منیبہ علی کریں گیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں