وزیرداخلہ رانا ثنااللہ

پاکستان اور سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے درمیان روابط میں بہتری لانے کی ضرورت ہے،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان سے عازمین حج کیلئے روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباداورسعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے درمیان روابط میں بہتری لانے کی ضرورت ہے،پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید بڑھائیں گے، دونوں ملکر تمام داخلی اورعلاقائی سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرینگے دونوں کے تعلقات تاریخی، دیرینہ اوربرادرانہ ہیں،پاکستان کے عوام خادمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔

وزیرداخلہ رانا ثنائاللہ کی اپنے سعودی ہم منصب سے جدہ میں سعودی وزارت دا خلہ میں ملاقات ہوئی جس میں سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیزالدا¶د نے رانا ثنائاللہ کا وزارت داخلہ پہنچنے پراستقبال کیا۔ وزراءداخلہ ملاقات میں رانا ثنائاللہ کے ساتھ سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر عامر خرم راٹھوراورقونصل جنرل خالد مجید بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک سعودی دو طرفہ تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت ہوئی ،مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دونوں ممالک کی داخلہ وزارتوں کے درمیان کوارڈینیشن مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔وزیر داخلہ رانا ثنائاللہ نے اپنے ہم منصب کوخادمین حرمین شریفین کا حج 2022 پر بہترین انتظامات کرنے پرمبارکباد پیش کی۔

وزیر داخلہ نے پاکستان سے عازمین حج کیلئے روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباداورسعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی داخلہ وزارتوں کے درمیان روابط میں بہتری لانے کی ضرورت ہے،پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید بڑھائیں گے،پاکستان اورسعودی عرب ملکر تمام داخلی اورعلاقائی سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرینگے،پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات تاریخی، دیرینہ اوربرادرانہ ہیں،پاکستان کے عوام خادمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا سعودی عرب نے پاکستان کے مشکل ترین حالات میں ہمیشہ فراخدلانہ مدداورمعاونت کی ہے،حج پربہترین انتظامات کرنے پر سعودی حکومت اور خادمین حرمین شریفین کومبارکباد پیش کرتا ہوں،پاکستان سے روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ کے کامیاب انعقاد پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔ رانا ثنائاللہ نے کہا رواں برس پاکستان سے 80 ہزار سے زائد حج زائرین نے روڑ ٹو مکہ سہولت سے استفادہ کیا۔