خورشید شاہ

پاکستان امن، محبت اور بھائی چارے کے لیے بنا ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہاہے کہ پاکستان امن، محبت اور بھائی چارے کے لیے بنا ہے۔اپنے پیغام میں خورشید شاہ نے کہا کہ آج تحریک آزادی کے عظیم رہنمائوں کو یاد رکھنے کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پر ہم وطن کے جانثاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

خورشید شاہ کے مطابق نفرت کے بیج بونے والے اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، ترقی کے لیے جہد مسلسل کا راستہ اپنانا ہو گا۔