کراچی(رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان کے شیر دل سپوت پاکستانی مائوں کی مثالی تربیت کا ثمر ہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مائوں کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ ماں کی عظمت، قربانی اور شفقت کو سلام پیش کرنے کا دن ہے، ماں کی گود انسان کی پہلی تربیت گاہ اور قومی کردار سازی کا مرکز ہے۔ ماں صرف ایک رشتہ نہیں بلکہ پوری زندگی کا سرمایہ اور جیت کا حوصلہ ہے۔
حالیہ پاک بھارت کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئی انہوں نے کہا بھارت سے ہر محاذ پر کامیابی میں پاکستانی مائوں کی دعاوں کا کلیدی کردار ہے اور باہمت ماں ہی بہادر، محب وطن اور قربانی دینے والے جوان جنم دیتی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ ماں کی عزت، خدمت اور دعائوں کو اپنی زندگی کا شعار بنانا ہم سب کی قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔









