انگلینڈ

ٹی20ورلڈکپ، انگلینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد عمان کو شکست دیدی

اینٹیگا (رپورٹنگ آن لائن)آئی سی سی ٹی20ورلڈکپ میں انگلینڈ نے عمان کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔اینٹیگا میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 28ویں میچ میں انگلینڈ نے 48رنز کا ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر 3.1اوور میں حاصل کیا۔انگلینڈ کی جانب سے کپتان جوس بٹلر ناٹ آﺅٹ 26رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فل سالٹ 12اور ول جیکس 5رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔جونی بیئرسٹو 8رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

عمان کی جانب سے بلال خان اورکلیم اللہ نے 1، 1کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔اس سے قبل عمان کی ٹیم انگلش کپتان جوس بٹلر کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 14ویں اوور میں 47رنز پر ڈھیر ہوگئی۔عمان کی جانب سے شعیب خان 11رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کشپ پراجاپتی 9، کپتان عاقب الیاس 8، پراتک اٹھاولے 5، کلیم اللہ 5، فیاض بٹ 2، زیشان مقصود 1، خالد کائل 1، آیان خان 1اور مہران خان 0رن بنا کر آﺅٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد نے 4جبکہ جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے 3، 3وکٹیں حاصل کیں۔