واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر ایڈ مارکی نے ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر انتظامیہ جنگ جاری رکھتی ہے تو اس کیلئے مالی وسائل کی فراہمی روک دی جائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سینیٹر ایڈ مارکی نے کہا ٹرمپ ایک بار پھر ایران پر حملے کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ جنگ بندی ختم ہو چکی ہے،
لیکن کانگریس پہلے ہی 2 جماعتی بنیادوں پر اس لاپروا جنگ کے خاتمے کے حق میں ووٹ دے چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ٹرمپ بمباری نہیں روکتے تو کانگریس کو جنگ کیلئے فنڈنگ روک دینی چاہیے، میں ٹرمپ کی جنگی مشینری کے اخراجات کم کرنے کی کوشش کی قیادت کر رہا ہوں، جنگ ابھی ختم کی جائے۔









