بیرسٹر گوہر 18

وقت نے ثابت کر دیا سیاسی ہتھکنڈوں سے کسی کو مائنس نہیں کیا جا سکتا،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وقت نے ثابت کر دیا کہ سیاسی ہتھکنڈوں سے کسی کو مائنس نہیں کیا جا سکتا، ہم بھی کسی کو سیاسی طور پر مائنس کرنے کے حق میں نہیں،عدالتی احکامات پر عملدرآمد سے ملک کا سیاسی درجہ حرارت کم ہو گا،

حکومت کو شارٹ اسٹیپ لینے کے بجائے ڈائیلاگ کی طرف بڑھنا چاہیے۔پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست اپنی جگہ، ملک اور جمہوریت سب سے اہم ہیں، عدالت کے حکم پر عمل درآمد ہو گا تو آگے بات بنے گی، عمران خان کی صحت پر کبھی سیاست نہیں کریں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صحت سے متعلق رپورٹس کو ذاتی معاملات کیلئے استعمال نہیں کریں گے، عمران خان کی صحت کا مسئلہ سب سے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق مسائل بھی حل کیے جائیں، ان کو بھی ہسپتال منتقل اور طبی سہولتیں ملنا چاہئیں۔چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد سے ملک کا سیاسی درجہ حرارت کم ہو گا،

حکومت کو شارٹ اسٹیپ لینے کے بجائے ڈائیلاگ کی طرف بڑھنا چاہیے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے اقدامات ہونے چاہئیں، ایسی کوئی بیان بازی نہیں ہونی چاہیے جس سے سیاسی درجہ حرارت بڑھے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آگے بڑھنا ہے تو ابتدا عدالتی حکم پر عمل درآمد سے ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فوج، پولیس اور رینجرز کی حفاظت ہر پاکستانی کی اولین ترجیح ہے، اپنے سیکیورٹی اداروں کو کسی خطرے سے دوچار نہیں کرنا چاہتے، دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، دہشت گردی جہاں بھی ہو قابلِ مذمت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں