حنیف عباسی 20

وفاقی وزیر ریلوے کا 10 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بلوچستان کے اضلاع سوراب اور مستونگ میں کامیاب انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے اپنے بیان میں کہا کہ وطن عزیز کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں، بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر اور فتنہ الہندوستان سمیت تمام تخریبی نیٹ ورکس کے خلاف موثر کارروائیاں قومی سلامتی کے لیے انتہائی ناگزیر ہیں۔

محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں