جام کمال

وفاقی اداروں میں ملازمت کرنیوالوں کے جعلی ڈومیسائل منسوخ کرینگے: جام کمال

کوئٹہ (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے کوٹہ پر وفاقی اداروں میں ملازمت کرنے والوں کے جعلی ڈومیسائل منسوخ کریں گے۔

اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت کاجعلی ڈومیسائل کی منسوخی کافیصلہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے، پہلے کسی بھی حکومت نے جعلی ڈومیسائل کے مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

تمام ڈپٹی کمشنروں کو جاری ڈومیسائل کی اسکروٹنی کی ہدایت جاری کی گئی ہے، ڈپٹی کمشنرمستونگ نے400 جعلی ڈومیسائل منسوخ کئے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان بار کونسل نے وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے پر ہزاروں کی تعداد میں جعلی لوکل ڈومیسائل کے ذریعے تعیناتیوں پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔