سرفراز بگٹی 22

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت

کوئٹہ (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا کر اپنی درندگی کا ثبوت دے رہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چمن پھاٹک دھماکے میں بے گناہ شہریوں کا خون بہانے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ریاست دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو چن چن کر انجام تک پہنچایا جائے گا۔

میر سرفراز بگٹی نے معصوم لوگوں پر حملوں کو بزدلانہ کارروائیاں قرار دیا اور کہا کہ بلوچستان میں اب دہشت گردوں کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ باقی نہیں رہے گی اور یہ جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اپنی پوری طاقت کے ساتھ فتنہ الہندوستان اور اس کے سہولت کاروں کو کچلنے کے لیے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں