وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ٹرمپ کو صدارتی انتخاب میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخاب میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخابات میں دوسری بار تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کریں گے، ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

دریں اثناء چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ڈونلڈٹرمپ کوصدارتی انتخاب میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے امریکا کی نئی انتظامیہ امن کو ترجیح دے گی اور امید کرتے ہیں نئی ٹرمپ انتظامیہ عالمی تنازعات ختم کرنے میں کردار ادا کرے گی۔