شہباز شریف 18

وزیرِ اعظم کی فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی کو بھی بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

اپنے بیان میں وزیرِ اعظم نے ضلع سوراب اور ضلع مستونگ میں دس دھشتگردوں کو جہنم واصل کرنے اور دو خودکش بمبار خواتین سمیت انکے سہولت کار کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ۔شہبازشریف نے کہاکہ کسی کو بھی بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،

دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ دھشتگرد بلوچستان اور اسکے عوام کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں،مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے وطن عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں