مریم نواز شریف 18

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم افتخار گیلانی کی ملاقات

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم افتخار گیلانی نے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نومنتخب وزیر اعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اورآزاد کشمیر کی ترقی کیلئے 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیرافتخار گیلانی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پنجاب میں تاریخ ساز پراجیکٹس شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کیلئے پنجاب کے پراجیکٹ مشعل راہ ہیں۔ قائد محمد نواز شریف کی رہنمائی میں آزاد کشمیر کو ترقی کی مثال بنانا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں