مراد علی شاہ 22

وزیراعلیٰ سندھ کی گلگت بلتستان کے عوام کو یومِ آزادی پر مبارکباد

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گلگت بلتستان کے عوام کو یومِ آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم نومبر 1947ء گلگت بلتستان کی تاریخ کا ایک اہم اور یادگار دن ہے، جب وہاں کے عوام نے آزادی کے حصول کے لیے لازوال جدوجہد اور قربانیوں کی تاریخ رقم کی۔اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی قربانیاں، بہادری اور عزم ہماری قومی تاریخ کا قابلِ فخر باب ہیں۔

گلگت بلتستان پاکستان کا اہم حصہ اور قومی وحدت و یکجہتی کی خوبصورت علامت ہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی منفرد ثقافت، روایات اور قدرتی حسن پاکستان کے قومی تشخص کا قیمتی سرمایہ ہیں، جبکہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی میں وہاں کے عوام کا کردار قابلِ تحسین ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے دعا کی کہ گلگت بلتستان ہمیشہ امن، ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن رہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ سندھ اور گلگت بلتستان کے عوام کے درمیان محبت، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں