وزیراعظم 117

وزیراعظم شہبازشریف کا سابق نائب چینی وزیراعظم وو بنگاو کے انتقال پر اظہارافسوس

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق نائب چینی وزیراعظم وو بنگاو کے انتقال پر افسوس ہوا،سابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے نیشنل پیپلز کانگریس اور سابق نائب وزیراعظم وو بنگاو کے انتقال پر دلی افسوس ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ ایک بہترین رہنما اور پاکستان کے سچے دوست تھے،وو بنگاو نے پاک چین دوستی کو مستحکم کرنے میں بیش قیمت کردار ادا کیا، وو بنگاو کا 2006 میں دورہ پاکستان ایک اہم موڑ تھا، مشکل کی اس گھڑی میں مرحوم کے خاندان اور چین کے عوام کے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں