ملتان (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے یونیورسٹی آف لاہور نیشنل چیمپئنز کپ کے میچ کے اختتام پر پاکستان گرینز اور پاکستان بلیوز کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان گرینز نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی، جس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان گرینز کے کھلاڑیوں کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔
محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا اور آئندہ میچز کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بھی موجود تھے۔









