اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) نوری آباد پاورپلانٹ ریفرنس میں دوشریک ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کر دیں۔ جمعرات کو احتساب عدالت اسلام آباد میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ پیش ہوئے۔ احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے ریفرنس پر سماعت کی۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے علاوہ دیگربھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ شریک ملزمان حسن رضا، شازیہ جعفر بیمار ہونے کے باعث عدالت نہیں آئے۔ شریک ملزمان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ شریک ملزم محمد علی کو اشتہاری قراردینے سے متعلق رپورٹ عدالت پیش کی گئی۔
شریک ملزمان سلطان فاروق احمد اورمسعود نقوی کی بریت کی درخواستوں پرجواب نہ آ سکا۔ دوران سماعت احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے کہا کہ نیب کا جواب آ جائے تو پھر درخواستوں کو دیکھتے ہیں۔ محمد سہیل خان اور خالد محمود نے نیب ریفرنس چیلنج کرتے ہوئے بریت کی درخواستیں دائر کر دیں جس کے بعد احتساب عدالت نے سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔









