بلیغ الرحمان

نواز شریف دور کے توانائی منصوبوں میں کوئی کرپشن نہیں ملتی، گورنر پنجاب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور میں لگائے گئے توانائی کے منصوبوں میں کوئی کرپشن نہیں ملتی۔

ایکسپو سنٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 2013 سے پہلے توانائی کا بہت زیادہ بحران تھا، نواز شریف حکومت انرجی کے نئے پلانٹس لے کر آئی، نواز شریف حکومت نے ملک کو اندھیروں سے نکالا، انرجی بحران پر قابو پایا تو ملکی صنعت کا پہیہ چلنے لگا۔

انہوں نے کہا کہ توانائی پر 2013 سے 2018 کے دوران نیٹ میٹرنگ لائی گئی، نواز شریف دور کے توانائی کے منصوبوں میں کوئی کرپشن نہیں ملتی تھی۔گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ توانائی ہر ملک کے لئے اہم ضرورت ہے، انڈسٹری کے لئے توانائی کی سخت ضرورت ہوتی ہے، کول انرجی سستی توانائی ہے جس کے میدان میں انڈونیشیا اور ملائیشیا بھی آ رہے ہیں۔