محسن نقوی 28

وزیرداخلہ کا تربت کے علاقے میں بزدلانہ حملے میں شہید لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کو خراج عقیدت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تربت کے علاقے میں بزدلانہ حملے میں شہید لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی بہادر بیٹی نے فرض نبھاتے ہوئے ملک پر جان قربان کی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ لیڈی کانسٹیبل شکیلہ نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔

محسن نقوی نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والی بہادر بیٹی کو قوم کا سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ شہید لیڈی کانسٹیبل شکیلہ جیسی بہادر بیٹیاں قوم کا فخر ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی شوہر اور بیٹے کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور شہید لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں