چین

نئے دور میں چین کی گہری اصلاحات سے عالمی مواقع”کے موضوع پر عالمی مکالمہ کا انعقاد

تنزا نیہ (رپورٹنگ آن لائن) چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام “نئے دور میں چین کی گہری اصلاحات سے عالمی مواقع”کے موضوع پر ایک عالمی مکالمہ تنزانیہ میں منعقد ہوا۔ تنزانیہ میں چینی سفارت خانے، ، تنزانیہ کے میڈیا اور معروف تھنک ٹینکس کے 40 سے زائد مہمانوں نےسی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کی عالمی اہمیت اور چینی طرز کی جدیدیت میں افریقہ کے لیے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے اپنی ویڈیو تقریر میں کہا کہ چینی طرز کی جدید یت ، چین کی اصلاحات کی مزید گہرائی میں مرکزی حیثیت کی حامل ہے جو اصلاحات اور کھلے پن کو آگے بڑھا رہی ہے، اور اس سے اصلاحات اور کھلے پن کے وسیع امکانات بھی کھلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ چینی طرز کی جدیدیت کی کہانی بیان کرنے اور چین اور دنیا کے درمیان تبادلے، مکالمے اور باہمی سیکھ کے لیے پل کا کردار ادا کرنے اور روابط کو فعال طور پر تعمیر کرنے کے لیے پرعزم رہا ہے۔
تنزانیہ کے اخبار ” نیپاشے”کے ایڈیٹر انچیف بیتریز بنداوی نے امید کا اظہار کیا کہ صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چین وسیع پیمانے پر اصلاحات کو مزید گہرا کرے گا اور چین کی ترقی کے نتائج سے دنیا کو فائدہ پہنچے گا۔

اجلاس میں سی ایم جی کے ایشیائی اور افریقی زبان کے پروگرام سنٹر کے ڈائریکٹر آن شیاؤیو نے سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کی روح اور اس کے اہم سنگ میل کی اہمیت کو مہمانوں کے سامنے پیش کیا۔