اندھا دھند فائرنگ 206

منڈی بہاوالدین ‘گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

منڈی بہاوالدین (رپورٹنگ آن لائن)پنجاب کے ضلع منڈی بہاوالدین میں گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین کے علاقے کتوال اڈا کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آکر 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد شامل تھے جبکہ مقتولین میں غلام عباس، نوید عباس اور شہزاد شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تہرے قتل کی واردات سابقہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جبکہ مقتولین کار میں سوار ہوکر ملکوال سے منڈی بہاوالدین کی جانب آرہے تھے۔

واضح رہے کہ پولیس نے تینوں لاشوں کو تحویل میں لیکر سرکاری اسپتال منتقل کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں