علی محمدخان 160

ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہواہے جبکہ غربت میں 4فیصد کمی ہوئی ہے اور مزید 2فیصد کمی ہونے کی توقع ہے ،علی محمدخان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سینیٹ میں حکومت نے اعتراف کیاہے کہ ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہواہے جبکہ دعویٰ کیاکہ غربت میں 4فیصد کمی ہوئی ہے اور مزید 2فیصد کمی ہونے کی توقع ہے ۔

سود اللہ اور اس کے رسولﷺ سے جنگ ہے اس لیے ہماری حکومت کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت 16ارب روپے کابلاسود قرض دے رہی ہے ،اپوزیشن کے رہنماءبیرون ملک سے لوٹی دولت واپس لے آئیں ہم بھی وزیروں کی تعداد کم کردیں گے ۔

ان خیالات کااظہار وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمدخان نے سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران جواب دیتے ہوئے کیا۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہاکہ سینیٹر افنان اللہ کو ہم ناشتہ کرادیتے ہیں اتنا لمبا سوال کیا اس کی مجھے سمجھ نہیں آئی ہے۔بی اے ایس پی کے سروے کے بارے میں ہم نے نہیں کہاتھا کہ ساراسروے غلط ہے اس میں کچھ خامیاں تھیں ۔

غریب آدمی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام(بیسپ ) سے فائدہ اٹھارہے ہیں ۔2020تک 30فیصد مستحق افراد کا سروے ہواہے ۔سروے سے معلوم ہواہے کہ غربت میں 4فیصد کمی آئی ہے اور مزید 2فیصد کم ہوگی جبکہ مہنگائی میں اضافہ ہواہے ۔غریب کو آٹا گھی اور دالوں میں سبسڈی دینے جارہے ہےںسود اللہ و رسولؓ سے جنگ ہے کامیاب جوان پروگرام 16ارب کا منصوبہ ہے اور بلاسود قرض دیاجائے گا نوجوان کاروبار کریں گے ۔نوجوانوں کو5لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک بلاسود قرض ملے گا ۔سپر پاور ملک میں بھی کچھ لوگ سڑکوں پر سوتے ہیں ۔عمران خان نے ان طرح کے لوگوں کے لیے پروگرام بنائے ان کے لیے پناہ گاہ بنائی ہے۔

بہرمندتنگی نے کہاکہ ایوان میں سب سوالوں کاجوا ب علی محمدخان دیتے ہیں اس لیے باقی وزیروں سے مراعات اور گاڑیاں واپس لے جائیں اوروہ علی محمدخان کودی جائیں جس پر علی محمدخان نے کہاکہ اپوزیشن کے رہنماءپاکستان سے لوٹا ہواپیسہ بیرون ملک سے پیسے واپس لے آئیں ہم بھی وزیر کم کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں