عظمی بخاری 17

مریم نواز کا کرپشن کے خلاف جہاد کا اعلان ، عوام کی جانب سے پذیرائی مل رہی ‘عظمیٰ بخاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے کرپشن کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے،پنجاب کے تمام محکموں سے کرپشن کا خاتمہ کرنا مریم نواز کا مشن ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کرپشن کے خلاف کریک ڈائون میں اب تک 54افسران اور اہلکار معطل اور نوکریوں سے برخاست ہو چکے ہیں، صرف محکمہ خوراک میں 48افسران اور اہلکار گرفتار ہوئے ہیں، 6ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کیا گیا، 14فوڈ کنٹرولر کے خلاف تذدیبی کاروائی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کی پارکنگ سے اوور چارجنگ پر بھی ٹھیکیدار کو گرفتار کیا گیا، چیچہ وطنی ٹی ایچ کیو ہسپتال میں اوور چارجنگ کا ٹھیکہ منسوب کر دیا گیا ہے۔

وزیر ا طلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کرپشن ہمارے معاشرے کا ایک ناسور بن چکا ہے، کرپشن کے خلاف کریک ڈائون بلا تفریق کیا جا رہا ہے،کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا جائے گا، عوام کرپشن کے خاتمے کے لیے مریم نواز کے ساتھ ہیں،عوام کی جانب سے پنجاب میں کرپشن کے خلاف کریک ڈائون کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جو بھی فیصلہ کیا اس پر عمل درآمد کروایا ہے، مریم نواز نے کبھی تنقید اور منفی پروپیگنڈوں کی پرواہ نہیں کی، جھوٹے پروپیگنڈے اور ذاتی تنقید نے مریم نواز کو کمزور نہیں بلکہ چٹان کی طرح مزید مضبوط کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں