گرافسٹارم 33

مجھے یقین ہے ایران فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا، سیکرٹری جنرل فیفا

زیورچ(رپورٹنگ آن لائن) فیفا کے سیکرٹری جنرل میٹیاس گرافسٹارم نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے ایران رواں سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا باوجود اس کے کہ ویزہ مسائل اور حالیہ کشیدگی کے باعث ایران کی شرکت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

استنبول کے دورے کے دوران خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے میٹیاس گرافسٹارم نے کہا ہماری ایران فٹبال ایسوسی ایشن کے ساتھ مثبت اور تعمیری ملاقات ہوئی، ہم تعاون کر رہے ہیں اور ایران کو فیفا ورلڈ کپ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔

خیال رہے کہ ایران کی فیفا ورلڈ کپ میں شرکت اس وقت توجہ کا مرکز بن گئی تھی جب فروری کے آخر میں امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملے کیے جبکہ ایرانی ٹیم نے اپنے گروپ میچز امریکہ میں کھیلنے ہیں۔

اس دوران ویزہ سے متعلق خدشات اس وقت مزید بڑھ گئے جب ایران فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر مہدی تاج کو اسلامی انقلابی گارڈ سے تعلقات کے الزام میں کینیڈا میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی، ایران اپنے ورلڈ کپ سفر کا آغاز 15 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں