ہانیہ عامر

مجھے زندگی میں صرف کامیابی چاہئے‘ ہانیہ عامر

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ انہیں زندگی میں صرف کامیابی چاہیے۔ہانیہ عامر نے ایک ایونٹ پر انٹرویو کے دوران ریپڈ فائر راﺅنڈ میں مختلف سوالات کے جواب دیئے، اس میں ایک سوال یہ تھا کہ اگر اداکارہ کو زندگی میں پیار چاہیے یا پھر کامیابی؟جس پر ہانیہ نے دلچسپ جواب سے کر شائقین سے خوب داد سمیٹی اداکارہ نے جواب دیا کہ انہیں کامیابی چاہیے پیار وہ اپنی کامیابی سے ہی کرلیں گی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ جب وہ بیمار ہوتا ہے تو سچ کہتا ہے، ان سے مزید سوال کیا گیا کہ اگر انہیں زندگی میں کسی ایک رشتے کو مضبوط کرنا پڑے تو وہ کونسا رشتہ ہوگا۔

اس پر ہانیہ نے کہا کہ وہ خود کے ساتھ اپنے رشتے کو مضبوط بنانا چاہیں گی اس دلچسپ جواب پر بھی ایونٹ پر موجود لوگوں نے ہانیہ کو خوب سراہا۔اداکارہ نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ میں کچھ خاص چیزوں کیلئے مشہور ہوں جس پر تقریب میں بیٹھی ایک لڑکی نے کہا بدتمیزی کیلئے تاہم اداکارہ نے کہا مجھے یہ مزاح یا مذاق لگتا ہے اور میرے مذاق سے کسی کا دل نہیں دکھتا۔