نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ارجنٹینا کی فٹبال ٹیم کی قیادت کرنے والے لیونل میسی کی فائنل میچ میں شکست کے بعد پہلی جھلک وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مایہ ناز فٹبالر لیونل میسی اپنے آبائی شہر روزاریو کے قریب فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں، انہوں نے انتونیو ڈی جیاکومو اسٹیڈیم میں لیونز ایف سی اور سینٹرل قرطبہ کے درمیان پریمیرا سی لیگ کا میچ دیکھاجو ان کی پہلی عوامی جھلک تھی۔توجہ سے بچنے کی کوشش میں انہوں نے کالے رنگ کی ہوڈی پہن رکھی تھی تاہم مداحوں نے فٹبال آئیکن کو فوراً پہچان لیا۔ ٹیلی ویژن کے کیمروں اور مداحوں نے انہیں گول کے پیچھے ایک بالکونی سے میچ دیکھتے ہوئے تصویر لی۔
میچ کے دوران بچے اور مداح ان کا نام پکارتے رہے جس پر 39 سالہ اسٹار نے مسکرا کر اور ہاتھ ہلا کر ہجوم کا جواب دیا، اور حاضرین نے گرم جوشی سے ان کی حوصلہ افزائی کی۔لیونل میسی کی موجودگی کے باوجود لیونز ایف سی کامیابی حاصل نہ کر سکا اور اسے سینٹرل قرطبہ کے ہاتھوں 2ـ0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔







