لاہور ہا ئیکورٹ

لاہور ہا ئیکورٹ فیسکو چیف کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے دیا

فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہا ئیکورٹ فیسکو چیف کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے دیا کسی ادارے کو نہیں چھوڑا گیا تمام اداروں کا بیٹر غرق کر دیا گیا چیف جسٹس لا ہور ہا ئیکورٹ کے ریمارکس تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز لاہور ہا ئیکورٹ میں فیسکو چیف شفیق الحسن کے تبادلے کی سماعت ہو ئی کیس کی سماعت چیف جسٹس لا ہا ئیکورٹ محمد قا سم نے کی درخوسات گزار کی جا نب سے ملک اویس ایڈووکیٹ پیش ہو ئے

حکومت کی نمائندگی ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی با جواہ پیش ہو ئے چیف جسٹس نے نے پو چھا کہ کن بنیادوں پر فیسکو چیف کا تبا دلہ کیا گیا مختلف اداروں کے سربرا ہوں کو روزانہ کی بنیاد پر کام کر نے کی ہدائت کی جا تی ہے اور پھر ان کے سر پر تلوار لٹکا دی جا تی ہے اداروں کا بیڑا غرق کر دیا گیا کو ئی پوچھنے والا نہیں چیف جسٹس نے وکیل صفا ئی سے پو چھا کہ قا نو نی نقائط بتا ئیں جن بنیادوں پر درخواست دی گئی ہے

جس وکیل سائی نے مختلف عدا لتی فیصلے پڑھ کر سنا ئے چیف جسٹس نے دلائل سننے کے بعد فیسکو چیف کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن کا لعدم قرار دیت ہو ئے کیس کے حتمی فیصلے تک کام جاری رکھنے کی ہدائت کر تے ہو ئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔