لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ قوم جان چکی ہے کہ بھتیجی اور چچا میں غیر اعلانیہ جنگ چل رہی ہے، مریم نواز اور شہباز شریف اپنی اپنی ڈفلی بجا رہے ہیں۔
اپنے بیان میں حسان خاور نے کہا کہ کرپٹ مافیا کے سرغنہ شہباز شریف نے ش لیگ کو شرمناک حد تک رسوا کیا ہے، چچا پاں پکڑتا ہے او ربھتیجی اداروں پر انگلیاں اٹھاتی ہے، مریم نواز آج تک لندن فلیٹس کی منی ٹریل نہیں دے سکی، اپنی بے گناہی کے ثبوت دینے کی بجائے اداروں پر حملہ آور ہونا ان کے سیاہ ماضی کا حصہ ہے۔
حسان خاور نے کہا کہ ن لیگ کی تباہی میں مریم نواز کا پورا ہاتھ ہے، آر پار کے دعوے کرنے والی مریم نواز کی اپنی سیاست آر پار ہوچکی ہے، ن لیگ اور ش لیگ کے پاس اب بیچنے کیلئے کوئی منجن باقی نہیں، اس ٹولے کی حالت قابل رحم ہے۔









