خورشید شاہ

قومی اسمبلی اجلاس، خورشید شاہ اپوزیشن کے حق میں کھڑے ہوگئے،پی ٹی آئی نے ڈیسک بجائے

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پیپلز پارٹی کے رکن خورشید شاہ اپوزیشن کے حق میں کھڑے ہوگئے،پی ٹی آئی نے ڈیسک بجائے۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کے زیر صدارت شروع ہوا۔ اپوزیشن نے بات کرنی کی اجازت مانگی تاہم نہ ملی۔ پی ٹی آئی رہنماں نے اظہار خیال کا موقع نہ ملنے پر احتجاج کیا اور گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے نعرے لگائے۔

پیپلز پارٹی کے رکن خورشید شاہ اپوزیشن کے حق میں کھڑے ہوگئے اور کہا کہ اگر پی ٹی آئی ارکان بولنے کی اجازت مانگ رہے ہیں تو انہیں بولنے دیں، پی ٹی آئی والے بھی ایوان کاحصہ ہیں انہیں بھی بولنے دیں۔ خورشید شاہ کی اس بات پر پی ٹی آئی نے ڈیسک بجائے۔