لاہور( رپورٹنگ آن لائن)مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں ملنے پر اداکارہ صوفیہ احمد اور ان کی بہن مائرہ احمد ملک چھوڑ کر چلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ صوفیہ احمد کی گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے ایک طبقے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔
ویڈیو میں اداکارہ کو اس طبقے کے بارے میں انتہائی نا زیبا گفتگو کرتے ہوئے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مبینہ طو رپر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی تھیں جس پردونوں بہنیں صوفیہ احمد اورمائرہ احمد کسی دوسرے ملک چلی گئی ہیں ۔ اس حوالے سے متعدد بار صوفیہ احمد سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔