لاہور( رپورٹنگ آن لائن) نامور گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ ان دنوں کراچی اور کوئٹہ میں میوزیکل شوز کرنے میں مصروف ہیں۔
عینی طاہرہ جو نزوا انٹر نیشنل کی برینڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں نے بتایا کہ وہ کراچی اور کوئٹہ میں شیڈول شوز میں پرفارم کر رہی ہیں جس میں لوگوں کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ عنقریب پاکستان کے دیگر بڑے شہروں کے لئے بھی شوز شیڈول کئے جائیں گے۔









