سید یوسف رضا گیلانی 14

قائم مقام صدر کا چین میں شدید بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے چین میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر نے کہا کہ قدرتی آفات کے اس کٹھن وقت میں پاکستان کے عوام اپنے چینی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی ہر مشکل وقت میں مزید مضبوط ہو کر سامنے آتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں