مفتاح اسماعیل

فواد چودھری چالاک سیاستدان ہیں لیکن عمران خان کی کرپشن گھما نہیں سکتے،مفتاح اسماعیل

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ فواد چودھری چالاک سیاستدان ہیں لیکن وہ عمران خان کی کرپشن گھما نہیں سکتے،190 ملین پاﺅنڈ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن ہے، میڈیا کو بتانا چاہیے کہ عمران خان نے زمین کے بدلے پیسے کیوں واپس کیے؟۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ فواد چوہدری عمران خان اور شہزاد اکبر کی واضح کرپشن کو نہیں گھما سکتے، 190 ملین پاﺅنڈ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن ہے، میڈیا کو بتانا چاہیے کہ عمران خان نے زمین کے بدلے پیسے کیوں واپس کیے؟