کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گزشتہ روز ننھی پری کے والد بننے والے گلوکار فلک شبیر کی بیٹی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔خوبرو اداکارہ سارہ خان نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جس میں فلک شبیر نے اپنی ننھی پری کو گود میں لیا ہوا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلک شبیر اپنی ننھی پری کے کان میں اذان دے رہے ہیں۔سارہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں قرآن پاک کی آیت لکھی ‘اور تْم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے’۔شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے سارہ اور فلک کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی جارہی ہے۔









