پیرس (رپورٹنگ آن لائن) “چائنا میڈیا گروپ اولمپک گیمز لائیو براڈکاسٹ ٹیکنالوجی انوویشن اینڈ ڈویلپمنٹ رپورٹ” کو پیرس میں چینی ، انگریزی ، فرانسیسی اور دیگر زبانوں میں جاری کیا گیا ۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ اور سی ایم جی کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ اور اولمپک براڈکاسٹنگ سروسز کے سی ای او ایانس ایکساکوس نے پیرس اولمپک گیمز کے بین الاقوامی براڈکاسٹنگ سینٹر کے سی ایم جی اسٹوڈیو میں رپورٹ کے اجراء کی تقریب میں شرکت کی۔
رپورٹ میں الٹرا ہائی ڈیفینیشن ٹیکنالوجی، فائیو جی، مصنوعی ذہانت، خصوصی آلات، کلاؤڈ ٹیکنالوجی، ورچوئل ٹیکنالوجی اور آڈیو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سی ایم جی کی جدت طرازی اور ترقی کے عمل کی وضاحت کی گئی ہے۔