وحشیانہ بمباری

غزہ کی پٹی پراسرائیلی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری

مقبوضہ غزہ (رپورٹنگ آن لائن)قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں متعدد اہداف پر شدید بمباری کی تاہم اس بمباری میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ کے علاقے بیت حانون میں بمباری کی۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے المغازی کیمپ اور وسطی غزہ میں فلسطینی مزاحمتی ٹھکانوں پر وحشیانہ بمباری کی۔قبل ازیں جمعہ کو اسرائیلی فوجیوں نے دعوی کیا تھا کہ غزہ کی پٹی سے اشکول یہودی کالونیوں پر راکٹ حملیکئے گئیتھے جنہیں اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کے ذریعے فضا ہی میں تباہ کردیا گیا تھا۔