عیدالاضحیٰ

عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی فیصل آباد کی مرکزی مویشی منڈی میں خریداروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی فیصل آباد کی مرکزی مویشی منڈی میں خریداروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہاہے۔

مکوانہ کے ایک مویشی تاجرغلام رضا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب کاروبار تیزی سے بڑھ رہا ہے اور لوگ قیمتوں کا سروے کرنے آ رہے ہیں اور کچھ نے خریدنا بھی شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں رواں سال 15 جانور لایا ہوں اور نقل و حمل کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور مہنگے چارے کی وجہ سے قیمتیں زیادہ ہیں، تاہم خریداروں نے گزشتہ سال کے مقابلے قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

سیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی عابد حسین نے کہا کہ میں نے گزشتہ سال ایک بیل تقریباً 180,000 روپے میں خریدا تھا، لیکن اب اسی طرح کا بیل 250,000 روپے سے زیادہ میں فروخت ہو رہا ہے۔دکانداروں نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ مہنگائی اور لاجسٹک چیلنجز کو قرار دیا۔ ڈیزل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور اب چارہ بہت مہنگا ہے یہی وجہ ہے کہ قیمتوں میں اضافہ ہو ا ہے۔

کیٹل مارکیٹ کی انتظامیہ نے اے پی پی کو بتایا کہ تاجروں اور خریداروں دونوں کے لیے ہموار تجربہ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری انتظامات بشمول صفائی، روشنی اور سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ اُنہیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔