بانی پی ٹی

عمران خان کی 6، بشری بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت 4 جون تک ملتوی

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت 4 جون تک ملتوی کردی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مرزا عاصم بیگ اور زاہد بشیر ڈار، فتح اللہ برکی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت وکلا نے دلائل دیے کہ آج 190 ملین پانڈز کیس اور دوسری دفعہ سائفر کیس کی سماعت ہے، تاہم کیس کی سماعت ملتوی کردی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ میں تو گزشتہ سماعت پر بھی لمبی تاریخ دینا چاہ رہا تھا مگر آپ کے کے وکلا نے ہی آج کی تاریخ رکھوائی۔

وکیل صفائی نے بتایا کہ ہمیں یہ تھا کہ سائفر ختم ہوجائے گا مگر وہ آج تک ملتوی ہے، پچھلی پیشی پر اڈیالہ انتظامیہ نے استدعا کی تھی کہ ویڈیو لنک سسٹم ہری پور سے آرہا ہے، اب وہ سسٹم آچکا ہے جس کی وجہ سے اڈیالہ انتظامیہ کو ویڈیو لنک پر بانی پی ٹی آئی کی حاضری کی ہدایت کی جائے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 4 جون تک ملتوی کردی۔