احسن اقبال 102

عمران خان اگر جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو مذاکرات کیلئے آئیں، احسن اقبال

نارروال(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اگر جمہوریت اور قانون پر یقین رکھتے ہیں تو وہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کریں۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کے خلاف تشدد اور احتجاج سے نقصان صرف عمران خان کو ہوگا۔انہوں نے عمران خان پر ملک میں نفرت پھیلانے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کس طرح کی آزادی چاہتے ہیں؟ ایک ایٹمی پاور ملک کبھی بھی غلام نہیں ہوسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں