سونے اور چاندی 6

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں ایک سال سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

لندن(رپورٹنگ آن لائن)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کا رجحان جاری ہے اور فی اونس سونے کے نرخ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں۔

لندن اور نیویارک کی تجارتی منڈیوں سے جاری کردہ اقتصادی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل مضبوطی اور مرکزی بینکوں کی جانب سے شرحِ سود برقرار رکھنے کے اشاروں کے بعد عالمی سرمایہ کاروں نے سونے کے بجائے سرکاری بانڈز اور دیگر مالیاتی شعبوں میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری نے بھی قیمتی دھاتوں کی طلب کو کم کیا ہے۔

معاشی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چند ہفتوں تک سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھا محدود رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں